
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے لبنانی آرمی چیف کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر لبنان کے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون کے امور پر گفتگوہوئی،دونوں عسکری رہنماؤں میں دوطرفہ عسکری تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنان سے دیرینہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لبنانی آرمی چیف نے علاقائی اور عالمی امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا، لبنانی آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا،لبنانی آرمی چیف کا دورہ دونوں افواج کے درمیان قریبی عسکری تعاون کے عزم کا عکاس ہے۔
