جھنگ: 4 روز قبل ہسپتال لائی جانیوالی لڑکی دم توڑ گئی

عی Jun 9, 2026 IDOPRESS

جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جھنگ میں 4 روز قبل تشویشناک حالت میں ہسپتال لائی جانے والی لڑکی دم توڑ گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سلطان کالونی کی رہائشی لڑکی 4 جون کو گھرسے کپڑے لینے نکلی تھی، اتوار کو نامعلوم شخص نے فون پر والدین کو اطلاع دی کہ 3 افراد ان کی بیٹی کو بےہوشی کی حالت میں ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

لڑکی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج تھی جہاں وہ دم توڑ گئی ہے جبکہ پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی،سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب لڑکی کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں