امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران

بڑا ڈیٹا Jun 9, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اقوامِ متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے خیالات کے تبادلے کا عمل جاری ہے۔

ایران کے سفیر کے مطابق امریکا اور ایران پاکستان کے ذریعے حتمی مسودے تک پہنچنے کے لیے خیالات اور آرا پیش کر رہے ہیں اور ان کا تبادلہ ہو رہا ہے، دونوں ممالک ابھی حتمی مسودے تک نہیں پہنچے، تاہم ہم اس عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں