
لاہور (ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری پنجاب کے گھر، کمشنر کے گھر کی تزئین و آرائش پر لاگت کی بابت خبر کا کلپ ڈیلیٹ کرانے کی کوشش میں رابطہ کیے جانے کے بعد ادھورا کلپ ڈیلیٹ کرنے کی بجائے ایڈووکیٹ میاں داؤدنے پورا کلپ شیئرکردیا۔
ایکس پر میاں دائود نے بتایاکہ ابھی کچھ دیر پہلے نجی ٹی وی چینل کے افسر کی کال موصول ہوئی، کہتے ہیں کہ سر چیف سیکرٹری پنجاب کے گھر، کمشنر کے گھر کی تزئین و آرائش پر لاگت کی بابت خبر کا یہ کلپ ڈیلیٹ کر دیں کیونکہ پنجاب حکومت ہم پر بہت دبائو ڈال رہی ہے، ہم نے تو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے یہ پورا کلپ ہٹوا دیا ہے۔ اب ہم پر دبائو ڈالا جا رہا کہ جن جن سوشل میڈیا صارفین نے کلپ اپ لوڈ کئے ہیں، انہیں ریکوسٹ کرکے بھی یہ کلپ ہٹوائیں،بہرحال میں نے معذرت کر لی اور ان گزارش کی کہ اگر چینل نہیں چلا سکتے تو یہ کریانہ کی دکان بند کر دیں۔
کلپ شیئرکرتے ہوئے انہوں لکھا کہ عوام اب مکمل کلپ انجوائے کریں کیونکہ پہلے شارٹ کلپ لگایا تھا، پنجاب حکومت کو ہم وکلاء عدالت میں خود ہی نمٹ لیں اگر یہ عدالت آتے ہیں۔اصولی طور پر محترمہ مریم نواز صاحبہ اگر واقعی عوامی وزیر اعلی ہیں تو انہیں چاہیئے کہ ایک مرتبہ حقیقی عوامی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے گزشتہ 2 برسوں چیف سیکرٹری ہائوس اور آفس، کمشنر لاہور ہائوس اور آفس، ڈپٹی کمشنر لاہور ہائوس اور آفس کے اخراجات، بجٹ اور ٹینڈرز کی انکوائری تو کرائیں۔
ابھی کچھ دیر پہلے پبلک نیوز چینل کے افسر کی کال موصول ہوئی، کہتے ہیں کہ سر چیف سیکرٹری پنجاب کے گھر، کمشنر کے گھر کی تزئین و آرائش پر لاگت کی بابت خبر کا یہ سلمان حیدر صاحب والا کلپ ڈیلیٹ کر دیں کیونکہ پنجاب حکومت ہم پر بہت دبائو ڈال رہی ہے، ہم نے تو پبلک نیوز کے تمام سوشل میڈیا… https://t.co/yyXp35REL3 pic.twitter.com/drdU0Afrw5
— Mian Dawood (@miandawoodadv) June 8,2026
