
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کمیٹی مواصلا ت اور منصوبہ بندی کے مشترکہ اجلاس میں پرویز رشید نے استفسار کیا کہ پی ایس ڈی پی میں سکھر حیدرآباد موٹروے کیلئے آئندہ سال کتنے فنڈز رکھ رہے ہیں؟
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جس پر سیکر ٹری منصوبہ بندی نے جواب دیا کہ 20 ارب روپے تجویز کیے ہیں۔ اس پر چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ منصوبے کے لیے 70 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ 70 ارب کی ڈیمانڈ پر 20 ارب روپے دینا تو زیادتی ہے ، اس طرح تو موٹروے 12 سال میں بھی مکمل نہیں ہوگی۔سینیٹر جام سیف اللہ نے این ایچ اے کو کرپٹ ادارہ قرار دیتے ہوئے اسے صوبوں کو دینے کا مطالبہ کردیا۔
