کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کی مبینہ آڈیو کال لیک ہوگئی

حیاتیات Jun 9, 2026 IDOPRESS

راولاکوٹ (ویب ڈیسک) کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کی مبینہ آڈیو کال لیک ہوگئی، گھناؤنے عزائم کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

لیک کال سے واضح ہے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مقصد پرتشدد حملے کر کے مذموم مقاصد حاصل کرنا تھا، راولا کوٹ میں دہشتگرد حملے اور لاشیں گرانے کی پیشگی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔

آڈیو کال میں شوکت نواز میر نے کہا جب تک راولا کوٹ میں پرتشدد حملے اور لڑائی نہیں ہوتی مظفرآباد اور میر پور میں کچھ نہیں کر پائیں گے، راولا کوٹ ایونٹ کی وجہ سے لوگ مشتعل ہیں، راولا کوٹ میں سکیورٹی فورسز کی تعداد کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے ، جذبات سے کام نہ لیں،طریقے سے کام لیں،پہلے دیکھیں کہ دستے موجود ہیں یا نہیں،اس کا انحصار اس پر ہے کہ لاش پڑی ہے، اگلی راولاکوٹ میچ لگے گا تو آگے کچھ کرسکتے ہیں، ورنہ نہیں، پہلے ریکی کریں کہ سول کپڑوں میں ہیں یا وردی میں۔

“جب تک ایک بڑی پیمانے پر راولا کوٹ میں لڑائی شروع نہیں ہوتی اسوقت تک میر پور اور مظفر آباد کچھ نہیں کر سکتا ۔ ۔ ۔ راولا کوٹ میچ لگ سی تے اگلی گل بن سی” pic.twitter.com/oE8WewQRyf

— Umar Cheema (@UmarCheema1) June 8,2026

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ پر قراردیاجارہاہے کہ آڈیو کال سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مذموم عزائم سامنے آچکے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں