بھکر ؛ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والا نوجوان بازیاب ،گینگ کے 3کارندے گرفتار 

حیاتیات Jun 9, 2026 IDOPRESS

بھکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے ضلع بھکر میں ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے نوجوان کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرا لیا، جبکہ کارروائی کے دوران گینگ کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ محلہ تیلیاں والا، کلورکوٹ کے رہائشی نوجوان عابد کی فون پر ایک خاتون ملائکہ سے دوستی ہوئی، جس نے اسے ملاقات کے بہانے فتح پور بلایا۔ عابد ملاقات کے شوق میں کلورکوٹ سے فتح پور پہنچ گیا جہاں ملائکہ نے اپنے بھائی عقیل اور سہیلی شکیلہ کے ساتھ مل کر اسے ہنی ٹریپ کا شکار بنا لیا۔

ڈی پی او شہزاد رفیق نے نوجوانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فون پر ہونے والی دوستیوں اور ایسے جھانسوں سے محتاط رہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں