3 ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری

سافٹ ویئر Jun 9, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

بجلی جنوری تا مارچ 2026ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔بجلی سستی کرنے کا اطلاق جون سے اگست 2026ء کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

اس فیصلے سے بجلی صارفین کو 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں