گلگت بلتستان الیکشن: جی بی 15 ، 16 اور 17 کا انتخابی نتیجہ روک دیا گیا

سافٹ ویئر Jun 9, 2026 IDOPRESS

دیامر(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں حلقہ جی بی 15 دیامر 1 جی بی 16دیامر 2 جی بی 17 دیامر 3 کے انتخابی نتیجہ روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بعض پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ مکمل ہونے تک نتائج روک دیئے گئے، سکردو، استور اور دیامر کے متعدد حلقوں میں حتمی نتائج کے اعلان پر پابندی لگا دی گئی، ریٹرننگ افسران کو پوسٹل بیلٹس کھولنے، گنتی اور حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا گیا۔

حکم نامے کے مطابق دوبارہ پولنگ کے نتائج شامل ہونے کے بعد ہی حلقہ وار حتمی نتائج مرتب کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

لوشی تھک خواتین پولنگ سٹیشن پر 15 جون 2026 کو دوبارہ پولنگ ہوگی، دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی، شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، ریٹرننگ آفیسر GBA-15 دوبارہ پولنگ کے انتظامات کی ذاتی نگرانی کریں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں