
ڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیرہ غازی خان میں حال ہی میں تعمیر کیا گیا بارا پل اور وادور روڈ منصوبہ تکمیل کے چند ماہ بعد ہی بارشوں کے باعث منہدم ہوگیا، جس کے بعد تعمیراتی معیار، سرکاری فنڈز کے استعمال اور سیلابی علاقوں میں انفراسٹرکچر منصوبوں کی نگرانی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔
مقامی ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق تقریباً 13 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا بارا پل اور ملحقہ وادور روڈ حالیہ بارشوں کے بعد وادور پہاڑی نالے میں پانی کے شدید بہاؤ کا سامنا نہ کر سکا اور جزوی طور پر بہہ گیا۔ پل کے گرنے اور سڑک کے متاثر ہونے سے متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
