بیوروکریسی کے گھروں کی تزئین وآرائش کا معاملہ،حکومت پنجاب کے نالاں ہونے ، عدالت جانے سے متعلق افواہوں پرارشاد بھٹی کا موقف آگیا

ٹیک Jun 9, 2026 IDOPRESS


لاہور (ویب ڈیسک) بیوروکریسی کے گھروں کی تزئین وآرائش سے متعلق خبر دینے پر حکومت پنجاب کی طرف سے اس کی تردید اور عدالت جانے کے بیان پر تجزیہ نگار ارشاد بھٹی کا جوابی موقف بھی آگیا ہے اور بتایاکہ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کی تحقیقاتی رپورٹ پڑھ کر سنائی تھی لیکن حکومت نے چینل کو نظرانداز کرکے ان کیخلاف ٹوئیٹ کردی،اگرآپ عدالت جانا چاہتے ہیں تو خوش آمدید، اگرسوال اٹھانے پر میرے خلاف پیکاایکٹ لگتا ہے تو یہ میرے لیے اعزاز ہےلیکن یہ ڈر ، خوف ، ڈرانا دھمکانا نہیں چلے گا، اقتدا ر اور کرسیاں سد ا نہیں رہتی ، سدا بادشاہی اللہ تعالیٰ کی ہے ، میں نے اسی ملک میں رہنا ہے، میرا کوئی ایون فیلڈ نہیں ،عوام کے پاس دووقت کی روٹی کھانے کو نہیں لیکن جب ایسی چیزیں ہوتی ہیں تو دل کڑتاہے، اب بھی اگر حکومت تردید میں کچھ دستاویز ات پیش کرسکتی ہے تو وہ ان کا موقف بھی نشرکریں گے۔


اپنےایک تازہ ویلاگ میں ان کاکہناتھاکہ میں نے پبلک نیوز کے انویسٹی گیشن ہیڈانورحسین سمرا کی ایک تحقیقی رپورٹ پڑھ کرسنائی تھی جو پبلک ٹی وی پر چل چکی اور ٹوئیٹ بھی ہوچکی تھی، پنجاب حکومت کے ردعمل کے بعد بھی متعلقہ تحقیقاتی صحافی سے میری بات ہوئی توانورحسین سمرا نے کہاکہ میں اپنی خبر پر قائم ہوں،حیران کن اور خوفناک انکشافات والی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق ملک مقروض ہے لیکن شاہ خرچیاں عروج پر ہیں، پچیس کروڑ عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں،رپورٹ کے حوالے سے بتایا تھاکہ پنجاب میں چیف سیکریٹری کی رہائش گاہ اور کمشنر کی رہائش گاہ کے لان کو بنانے کے لیے 22 کروڑ سے زائد خرچ آئے گا، کمشنر ہائوس26 کنال پر مشتمل ہے،چیف سیکریٹری اور کمشنر لاہور کے دونوں کے گھروں کے درمیان دیوار ایک ہے ،سیکریٹریٹ کی تزئین و آرائش کے لیے دو ارب بہتر کروڑ روپے خرچ بھی کیے جاچکے ہیں،جی او آر 1 میں پانی و بجلی کے نیٹ ورک پر دس کروڑ اڑتیس لاکھ خرچ ہوچکا ہے، 10 وزراء کی رہائش گاہوں کی تزئین وا ٓرائش کے لیے ساڑھے 45 کروڑ روپے خرچ ہوچکے، یہ انورحسین سمرا کی تحقیقاتی رپورٹ ہے۔


ارشاد بھٹی نے کہاکہ حکومت پنجاب صاحبہ ،چیف سیکریٹری ، یا ان کے آگے کوئی بھی اپنا موقف دیں، میں چلائوں گا، کسی نقطے کی تردید کریں، میں ہمیشہ اس بات پر دکھ کا اظہار کرتاہوں کہ جب ہم عوام 2 وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں، تو وزیراعظم سیکریٹریٹ، ایوان صدر کا بجٹ اور ججوں کی مراعات بڑھ جاتی ہیں،اراکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھ جاتی ہیں،اس غریب ملک ایک بیرورکریٹ کے لیے 26 کنال کے گھر کی کوئی سینس بنتی ہے، وزیراعلیٰ چارٹر جہازوں پر ملکوں ملکوں دورے کرتی ہیں تو پھر دل کڑتا ہے، سوال اٹھانا ہمارا حق ہے، حقائق کے منافی کوئی چیز ہو تووہ ہم تک پہنچائیں، ہم نہ چلائیں تو پھر کہیں کہ بغض میں بات کرتے ہیں، ٹوئیٹ آتا ہے کہ الزامات یکسر جھوٹ پر مبنی ہیں، یہ الزامات میں نے نہیں لگائے، پبلک نیوز پر چل چکے ہیںلیکن کیایہ سارے الزامات من گھڑت ہیں؟


انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان میں سے کچھ بھی ایسا نہیں کہ کہیں پیسے نہیں لگے یا پیسے مختص نہیں کیے گئے، آپ ثبوت دے دیں۔ آپ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، میں پیکا ایکٹ کوکالا قانون سمجھتا ہوں، میں عدالت میں جانے کے لیے بھی حاضر ہوں، سمرا بھی عدالت جانے کے لیے تیار ہیں، ثبوت دیں تو میں بھی کہوں گا کہ غلط ہے، یہ پیسہ ہمارا نہیں ہے؟ سوال اٹھاناہمار ا حق نہیں ؟ کوئی بھی بات کریں تو جواب آجاتا ہے کہ جھوٹ پر مبنی پراپیگڈا، یہ سب جھوٹ پر مبنی ہے؟ صوبے میں تعلیم ، صحت اور زراعت کا جو حال ہوچکا ہے، بے روزگاری کی جو شرح ہے، جو پروٹوکول انجوائے کررہے ہیں، وہ بھی جھوٹ پر مبنی ہے؟ ہمارے ٹیکس کے پیسے سے چھپنے یا نشر ہونیوالے اشتہارات میں نوازشریف کی تصاویر کیوں چھپتی ہیں؟ اگرآپ عدالت جانا چاہتے ہیں تو خوش آمدید، اگرسوال اٹھانے پر میرے خلاف پیکاایکٹ لگتا ہے تو یہ میرے لیے اعزاز ہے لیکن یہ ڈر ، خوف ، ڈرانا دھمکانا نہیں چلے گا، کافی عرصہ سے ان چیزوں سے آگے نکل گئے۔


ان کا مزید کہناتھاکہ آپ حکومت ہیں، ہم تو مافیہ سے بھی لڑتے ہیں، ان کیخلاف بات کرتے ہیں، اقتدا ر اور کرسیاں سد ا نہیں رہتی ، سدا بادشاہی اللہ تعالیٰ کی ہے ،آخر میں 6 فٹ کی ایک قبر ہی ملنی ہے،مجھے خوشی ہوگی کہ اللہ کے حضور کہہ سکوں کہ جس قابل تھا، سوال اٹھائے، عمر بھر جیل میں رکھنا ہے تو رکھ لیں، میں نے اسی ملک میں رہنا ہے، میرا کوئی ایون فیلڈ نہیں ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں