ٹیک نیوز

ـ ـ ـ ـ خبر ہم دیں گے

 
  • Increase font size
  • Default font size
  • Decrease font size

پاک ٹیکنالوجی نیوز پر خوش آمدید

گوگل کو تیس فیصد زائد منافع

E-mail Print PDF

عالمی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ اسے پہلی سہ ماہی میں ایک اعشاریہ تین بلین ڈالر منافع ہوا ہے جو کہ اسی عرصہ میں پچھلے سال ہونے والے منافع سے تیس فیصد زائد ہے۔

گوگل کے ایرک شمٹ نے کہا ہے کہ گوگل کی تلاش، اشتہارات اور پروگرام میں جدت کے باعث منافع میں اضافہ ہوا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس کی’سیلز‘ بیالیس فیصد اضافے کے ساتھ پانچ بلین ڈالر رہی ہے۔ واضح رہے کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ گوگل کو امریکہ کی معیشت میں سست روی کی وجہ سے نقصان ہو گا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ گوگل نے زیادہ منافع بیرونِ ملک کمایا ہے۔ اس منافع کے اعلان سے قبل گوگل کے حصص ساڑھے پانچ ڈالر گر گئے تھے تاہم منافع کے اعلان کے بعد ان میں دوبارہ اضافہ ہوا

Read more...
 

پی ایچ پی بی بی 3 کے اردو پیکج کا اجراء

E-mail Print PDF

 

پی ایچ پی بی بی 3 فورم سوفٹویر کا اردو پیکج ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اردو پیکج سید شاکرالقادری اور محمد کاشف مجید کی محنت کا نتیجہ ہے۔اس سے پہلے اردو ٹیک فورم پر  قدیر رانا اور ان کی ٹیم نے سافٹ‌وئیر کے اردو پیکج پر کام شورع کیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس کو روک دیا گیا تاہم بعد میں شاکر قادری اور کاشف مجید نے اس کا بیڑہ اٹھایا اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔اس ترجمہ کو پی ایچ پی بی بی نے باقاعدہ طور پر منظور کر لیا ہے

Last Updated ( هفته, 12 اپريل 2008 20:34 ) Read more...
 

بلو رے ٹیکنالوجی کا توڑ تیار

E-mail Print PDF

سلائےسوفٹ نامی کمپنی نے دعوی کیا ہے انھوں نے بلو رے ٹیکنالوجی کا تو ڑ تیار کر لیا ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے پروگرام ’اینی ڈی وی ڈی‘ کا نیا ورژن صارفین کو ہائی ڈیفنیشن ڈی وی ڈیز کی بیک اپ سیکیورٹی کاپی بنانے دے گا۔ یہ یقینا” سونی کارپوریشن کے لئے ایک اچھی خبر نہیں ہے ۔پچھلے برس جب بلورے ٹیکنالوجی تیار کی گئی تھی تو اس کی خالق سونی کارپوریشن نے دعویٰ کیا تھا کہ دس برس تک کوئی اس کا توڑ نہیں ڈھونڈھ پائے گا۔ سونی نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔واضح رہے کہ  بلو رے ایک ہائی ڈیفینیشن ڈسک ہے جو ڈی وی ڈی کے متبادل کے طور پر تیار کی گئی ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں بی ڈی + نامی ایک نظام کے ذریعے ڈسک کو محفوظ بنایا جاتا ہے تاکہ کوئی اس کی نقول نہ بناسکے۔

 

بلیو رے لیب ٹاپ

E-mail Print PDF

ہائی ڈیفینیشن فارمیٹ جنگ کا خاتمہ پلیو رے کی صورت میں سامنے آیا ہے اور ڈیل نے نیا لیب ٹاپ انپسپران پندرہ سو پچیس فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے جس میں بلیو رے کا اضافہ کیا جا سکتا ہے بلیو رے ڈسک لگوانے کی صورت میں نوٹ بک کی قیمت میں آٹھ سو نواسی ڈالر بڑھ جاتی ہے اور استعمال کنندہ کو بلیو رے لگوانے کے لئے ایک اعشاریہ آٹھ تین گیگا ہرٹز کا نان سیلےران پروسیسر کا انتحاب لازمی ہے ـ

Last Updated ( اتوار, 30 مارچ 2008 10:09 ) Read more...
 

سفاری کا دلچسپ معاہدہ

E-mail Print PDF

اپیل کارپوریشن نے ونڈوز آپرئیٹنگ سسٹم کے لیے جون 2007 میں سفاری ویب برؤازر جاری کیا تھا لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپیل کا قانونی شعبہ اپنے کام کو ٹھیک سے انجام دینے سے قاصر رہا ہے۔اس کی ایک واضح مثال سفاری ونڈوز کے ساتھ مہیا کی گئی پی ڈی ایف فائل اور انسٹالیشن کے دوران مہیا کئے گے معاہدے کی صورت میں سامنے آئی ہے ،جس کے تحت آپ کسی بھی ایسے سسٹم، جس پر اپیل کا لیبل نہیں ہےسفاری انسٹال نہیں کر سکتے۔تاہم قانونی ماہرین کا کہناہے ک اپیل کا معاہدہ کسی پریشانی کا باعث نہیں ہے کیوں کہ آپ پر ایسا معاہدہ مسلط نہیں کر سکتے جس کو کچھ جواز نہیں بنتاـ

Last Updated ( هفته, 29 مارچ 2008 15:45 )
 

لائم وائر کا سٹور

E-mail Print PDF

پی ٹو پی فائل شئیرنگ کے حوالہ سے مقبول سافٹ وئیر لائم وائر نے اپنے ڈی آر ایم مفت ڈاون لوڈ سٹور کاباقاعدہ افتتاح کر دیا ہے ـ سٹور کاآغاز اگست 2007 میں ہونا تھا لیکن اس کو ابھی عوام عامہ کے لیے کھولا گیا ہے ـسٹور کے افتتاح میں یہ التواء اس وجہ سے قابل فہم ہے کہ اس عرصہ کے دوران سروس کا آرکیٹیچر بہت تبدیل ہوا ہےـیہ سروس 256 کے اینکوڈڈ اور 500 کے اینکوڈڈ ہے اور پی ٹو پی فائل شئیرنگ سے مختلف ہے ـلائم وائر پی ٹو پی کے لئے استعمال ہونے والے تمام سافٹ وئیرز 36 فی صد تک حصہ رکھتا ہے ـ

Last Updated ( جمعرات, 20 مارچ 2008 14:40 )
 

آئی ای بیٹا 8 ریلیز

E-mail Print PDF

مائیکرو سافٹ نے انیٹر نیٹ ایکسپلورر آٹھ کا بیٹا ایک ورژن جاری کر دیا ہے،مائیکروسافٹ نے اس ریلیز کو خاص طور پر ویب ڈیزائینر اور ڈویلپرز کے لیے جاری کیا ہے تاکہ ان کی تجاویز سے اس میں بہتری لائی جا سکےـ آئی ای 8 میں ڈویلپر کے لیے نہ صرف ٹول بار شامل کی گئی ہے بلکہ کئی ایک اور آسانیاں بھی ہیں ـو اضح رہے کہ آئی ای دنیا میں سب سے ذیادہ استعمال ہونے والا ویب براءوزر ہے ـ

انٹرنیٹ ایکسپلورر پلیٹ فارم آرکیٹیچر کرس ولسن کا کہنا ہے کہ آئی ای آٹھ میں وہ سب شامل ہو گا جو مائیکروسافٹ شروع سے کرنا چاہتا تھا اور آخر کار آئی ای 8 کو مائیکرو سافٹ اس معیار پر لے آیا گا جو اس کے حریفوں سے کارکردگی ،خصوصیات اور سٹینڈر سپورٹ سے مقابلہ کے لیے ضروری ہےـ

ڈاون لوڈ لنک

 

 

 

Last Updated ( جمعه, 07 مارچ 2008 13:07 )
 

یاہو کو مائیکرو سافٹ سے خطرہ

E-mail Print PDF

واشنگٹن ۔ سرچ انجن یاہو نے مائیکروسافٹ کی طرف سے زبردستی کمپنی حاصل کی کوشش کو روکنے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹر کی تعیناتی کو غیر معینہ عرصے کے مؤخر کر دیا ہے۔یاہو کو اپنے بورڈ آف ڈائریکٹر کے لیے چودہ مارچ کو اعلان کرنا تھا لیکن اس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا.مائیکروسافٹ نے سرچ انجن یاہو کو خریدنے کے لیے چوالیس ارب ڈالر کی قیمت لگائی تھی لیکن یاہو نے اس قیمت کو مسترد کر دیا۔یاہو کی طرف سے انکار کے بعد مائیکروسافٹ نے ایک ایسی کمپنی کی خدمات حاصل کر لیں ہیں جو کمپنیوں کو خریدنے کے مختلف حربے استعمال میں مہارت رکھتی ہے۔ ان حربوں میں ایک بورڈ آف ڈائریکٹروں کو بدلوا کراپنے مرضی لوگ کو بورڈ پر بٹھانا لگانا ہوتا ہے جو کمپنی کی خریداری میں مدد کرتے ہیں۔ کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ کمپنی یاہو کو خریدنے کی پیشکش کے مسترد کیے جانے کو ’بدقسمتی‘ کہا تھا۔ مائیکروسافٹ نے کہا تھا کہ وہ یاہو کے حصص مالکان کو اسے بیچنے کے لیے راضی کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

Last Updated ( جمعه, 07 مارچ 2008 07:37 )
 

ڈیل کا لیب ٹاپ

E-mail Print PDF

آج ڈیل نے اپنے نئے لیب ٹاپ لیٹچیوڈ ایکس ایف آر ڈی 360 کی عام صارفین کے لئے دستیبابی کا اعلان کیاـڈیل کا یہ لیب ٹاپ کمپنی کا پہلا رجڈ/کھردرا لیب ٹاپ ہے جو کہ مشکل ترین بیرونی حالات میں کام کے لئے تیار کیا گیا ہےـاس سے پہلے پینا سونک کی ٹف لائین سریز مارکیٹ میں دستیاب واحد قابل اعتماد سریز ہے جو فوج ،پولیس اور ایسے  افراد کے استعمال میں ہے جن کو ذیادہ تر کھٹن حالات کا سامنا رہتا ہے ـ ایکس ایف آر ڈی 360 اپنے خریف پینا سونک کے ٹف بک سے کافی مشابہت رکھتا ہے لیکن 2ـ2 گیگا ہرٹز انٹل کور 2 ڈیو کی موجودگی اس کو اپنے حریف سے ممتاز کرتی ہےـ

Last Updated ( بدھ, 05 مارچ 2008 17:52 ) Read more...
 

ونڈز وسٹا کی قیمت میں کمی

E-mail Print PDF

مائیکرو سافٹ نے ونڈوز وسٹا کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے ـ یو ایس اے میں پرئیم ورژن کی قیمت تیس ڈالر کی کمی کے ساتھ 129 ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ ایٹی میٹ ورژن 80 ڈالر کی کمی کے ساتھ 219 ڈالر میں دستیاب ہو گاـونڈوز وسٹا کی قیمت میں کمی کے متعلق جب ماہر کمپیوٹر مشہود نظامانی سے دریافت کیا گیا تو ان کا ماننا تھا کہ ونڈوز وسٹا کی قیمت میں کمی کا مقصد وسٹا کو صارفین میں عام کرنا اور اس کی فروخت میں اضافہ کرنا ہے ـادھر مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ آپرئیٹنگ سسٹم کی قیمت میں کمی کا مقصد صارفین کواصلی سافٹ وئیر کےاستعمال کی ترغیب دینا ہےـمائیکرو سافٹ نے امید ظاہر کی کہ وسٹا کی قیمت میں کمی سے جعلی سافٹ وئیر کا استعمال کم ہو جائے گاـوسٹا کی قیمت میں 3 سے 50 فی صد تک کی کمی علاقائی بنیادوں پر ہے ،اور یہ سروس پیک ایک کی ریلز کے ساتھ موءثر ہو گی ـ

Last Updated ( اتوار, 02 مارچ 2008 17:55 )
 
  • «
  •  Start 
  •  Prev 
  •  2 
  •  1 
  •  Next 
  •  End 
  • »
Page 1 of 2

خبر یہ بھی ہے

اورس ٹیلیکام کی کمپنی لنک ڈاٹ نیٹ ایک ملٹی نیشنل برانڈ ہے جو کہ مشرق وسطی اور دیگر عرب ممالک میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے ـ کچھ عرصہ قبل اورس ٹلیلیکام نے ڈینکام آن لائن ، ورلڈ‌آن لائن لیمٹیڈ،ڈی وی کام وائیمیکس لیمٹیڈ اور زیڈ ڈبلیو ایل این کو خرید کر لنک ڈاٹ نیٹ کا دائرہ کار وسیع کر دیا اور لنک ڈاٹ نیٹ پاکستان کی بنیاد رکھی ۔لنک ڈاٹ‌نیٹ‌پاکستان بزنس ڈی ایس ایل ، ہوم ڈی ایس ایل ،ڈائل اپ ،آئی ایس ڈی این ۔ڈیٹا نیٹ‌ورک اور وی پی این ،ڈومین ہوسٹنگ اور وائی میکس کی مد میں‌ اپنے آپ کو منوانے کی کوشش کرئے گی۔لنک ڈاٹ‌نیٹ اورس ٹیلیکام کی ملکیت ہے اورموبی لنک بھی اورس ٹیلیکام کی ملکیتی کمپنی ہے اس طرح لنک ڈاٹ نیٹ اور موبی لنک سسٹر کمپنیز ہیںـ

 

ووٹ

کیا یاہو کو مائیکرو سافٹ کی بولی قبول کر لینی چاہیے تھی؟
 

زمرہ جات