اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب، آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، مالدیپ،

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب، آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، مالدیپ، ملائیشیا اور فلپائن کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کا تاریخی سنگِ میل ہے، بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء اسلام آباد میں منعقد ہوگی، کانفرنس عالمی امن، ترقی اور بین الاقوامی پارلیمانی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
