اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا پارلیمنٹ ہاؤس مٹھائی کی ٹوکری لے کر آ گئے،فیصل واوڈا کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کو مٹھائی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا پارلیمنٹ ہاؤس مٹھائی کی ٹوکری لے کر آ گئے،فیصل واوڈا کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کو مٹھائی کھلائی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ میں ایڈوانس مٹھائی کھانے آیا ہوں،نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا۔
ان کاکہناتھا کہ ڈیفنس لائن کو مزید ہم نے مضبوط کرنا ہے،جتنی چیزیں ہورہی ہیں وہ ہٹ کے نہیں ہو رہیں،جو چیز اس صدر کیلئے ہوگی وہ آگے کیلئے بھی ہوگی،آپ ستائیسویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں اٹھائیسویں کی تیاری کریں۔
مٹھائی لائی تو لائی، بڑی ہڈدرمی سے بانٹ بھی دی...
????فیصل واوڈا نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے پہلے ہی مٹھائی بانٹ دی۔۔ pic.twitter.com/CVYo3BORV7
— Faisal Tarar (@FaisalTararSpks) November 10,2025
