وزیراعلیٰ مریم نواز سے ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی اہم  ملاقات

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے برازیل کے شہر بیلم میں کوپ30

Nov 13, 2025 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے برازیل کے شہر بیلم میں کوپ30 کانفرنس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ماحولیاتی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویلیری ہیکی نے پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات اور جذبے کو سراہا۔

اس موقع پرگلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ورلڈ بینک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔ عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دی اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی،جوکہ انہوں نے قبول کرلی۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے نکات کو بھی سراہا۔ ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ”کلائمیٹ چینج وارئیر“ اور ”کلائمیٹ لیڈر“ قرار دے دیا۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو اُن کی تقریر کے3 اقتباس بھی سنائے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ویلیری ہیکی کے جذبات اور تحسین پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو خطے ہی نہیں، پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا ء راناسکندرحیات، ذیشان رفیق،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، چیئر مین پی اینڈ ڈی نعیم رؤف اورڈی جی ای پی اے عمران حامدبھی ملاقات میں موجود تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں