پی ٹی آئی ایبٹ آباد کے مقامی رہنما موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ نیو ٹاؤن کےعلاقہ میں فائرنگ کرکے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما زرخان کو زخمی کر دیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ

Nov 20, 2025 IDOPRESS

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ نیو ٹاؤن کےعلاقہ میں فائرنگ کرکے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما زرخان کو زخمی کر دیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کے باعث پیش آیا ۔

فائرنگ کا واقعہ سکستھ روڈ فلائی اوور کے پاس پیش آیا، موٹر سائیکل سوار دوملزمان نے زرخان نامی پی ٹی آئی رہنما پر فائرنگ کی۔زر خان کو تین گولیاں لگیں اور زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان موقع سے فرارہو گئے، پولیس کے مطابق زخمی زر خان نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ان پر خاندانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کی گئی۔

زخمی زر خان اور ملزمان کی خاندانی دشمنی چل رہی ہے جسکے نتیجہ میں دونوں اطراف سے متعدد افراد قتل بھی ہو چکے۔۔پولیس کے مطابق زخمی زر خان کے ابتدائی بیان کے مطابق مقدمہ کا اندراج کیا جائے گا ،جبکہ زخمی کی حالت خطرے سے باہر بیان کی گئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں