بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقدہ مقابلہ حسن میکسیکو کی حسینہ فاطمہ بوش نے تنازعات و دباؤ کے باوجود جیت لیا۔ غیر ملکی

بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقدہ مقابلہ حسن میکسیکو کی حسینہ فاطمہ بوش نے تنازعات و دباؤ کے باوجود جیت لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی فاطمہ بوش نے مس یونیورس 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرکے حسینہ عالم کا تاج پہن لیا۔ انہیں گزشتہ سال کی فاتح ڈنمارک کی وکٹوریا کیئر تھیلوِگ نے تاج پہنایا۔
میزبان ملک تھائی لینڈ کی نمائندگی کرنے والی وینا پروینر سنگھ کو فرسٹ رنر اپ قرار دیا گیا جبکہ وینزویلا کی اسٹیفنی اباسالی، فلپائن کی آتھیسا مانیلو اور آئیوری کوسٹ کی اولیویا یاسے ٹاپ 5 میں شامل رہیں۔
واضح رہے کہ فاطمہ بوش انسانیت دوست سرگرمیوں اور رضاکارانہ کاموں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے فیشن ڈیزائن کی تعلیم میکسیکو سے حاصل کر رکھی ہے۔
انہوں نے ستمبر 2025 میں مس میکسکیو کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
