اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پشاور میں جلسے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ساری باتیں سچ ثابت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پشاور میں جلسے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ساری باتیں سچ ثابت کر دیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ کل پشاور میں پی ٹی آئی نے جلسہ کیا، لوگ سمجھ رہے تھے پی ٹی آئی اپنی 13سالہ کارکردگی کے بارے بات کرے گی، جلسے میں گالم،گلوچ اورتنقید کے علاوہ کچھ نہیں کہا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کل پی ٹی آئی کے جلسے میں ثابت ہوگیا ڈی جی آئی ایس پی آر کی ساری باتیں سچ اورحقیقت ہیں، فوج سیاست میں مداخلت نہیں کررہی، آپ اپنی سیاست چمکانے کیلئے بار بار فوج اوراس کے سربراہ کو سیاست میں لاتے ہیں ۔
