بنگلہ دیش: یونیورسٹی انتخابات میں اسلامی چھاترا شبر  کا حمایت یافتہ پینل 3 اہم عہدوں پر کامیاب

ڈھاکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلہ دیش کی جگن ناتھ یونیورسٹی سینٹرل سٹوڈنٹس یونین (جے این یو سی ایس یو) کے انتخابات میں اسلامی چھاترا شبر کے حمایت یافتہ

عی Jan 9, 2026 IDOPRESS

ڈھاکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلہ دیش کی جگن ناتھ یونیورسٹی سینٹرل سٹوڈنٹس یونین (جے این یو سی ایس یو) کے انتخابات میں اسلامی چھاترا شبر کے حمایت یافتہ پینل نے3 اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے تمام 38 پولنگ مراکز کے نتائج کا اعلان گزشتہ شب الیکشن کمشنر پروفیسر ڈاکٹر کنیز فاطمہ کاکولی نے کیا۔

’’جنگ ‘‘ نے بنگلہ دیشی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اسلامی چھاترا شبر کے حمایت یافتہ پینل نے نائب صدر، جنرل سیکریٹری اور اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کے تینوں اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کر لی۔نائب صدر کے عہدے پر ریاض الاسلام نے 5,564 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے قریب ترین حریف کو 4,688 ووٹ ملے۔ یوں کامیابی کا فرق 880 ووٹ رہا۔

جنرل سیکریٹری کے عہدے پر عبدالعلیم عارف نے 5,470 ووٹ حاصل کیے، جبکہ مخالف امیدوار خدیجۃ الکبریٰ کو 2,203 ووٹ ملے۔ اس نشست پر کامیابی کا فرق 3,267 ووٹ رہا۔

اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کے عہدے پر مسعود رانا نے 5,002 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدِمقابل بی ایم عتیق تنزیل کو 3,868 ووٹ ملے۔

الیکشن کمشنر ذوالفقار محمود کے مطابق انتخابات کے لیے 16,645 رجسٹرڈ ووٹرز تھے، جبکہ مجموعی ٹرن آؤٹ تقریباً 65 فیصد رہا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں