لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز ڈیووس سے پاکستان واپسی سے قبل برطانیہ پہنچ گئے، ان کے طیارے نے لوٹن کے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ وزیراعظم عالمی اقتصادی

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز ڈیووس سے پاکستان واپسی سے قبل برطانیہ پہنچ گئے، ان کے طیارے نے لوٹن کے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے، وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں بورڈ آف پیس کےمعاہدے پر بھی دستخط کیے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں 4روز قیام کریں گے، وزیراعظم ملاقاتوں کے علاوہ میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔
وزیراعظم کا استقبال کرنے والوں میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، ڈپٹی ہائی کمشنر حسیب بن عزیز، او پی ایف کے چئیرمین سید قمر رضا شامل تھے۔
