بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے باہر بھیجنا پڑا تو ضرور بھیجیں گے، وفاقی وزیر طارق فضل چودھری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے باہر بھیجنا پڑا تو ضرور

عی Feb 13, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے باہر بھیجنا پڑا تو ضرور بھیجیں گے۔سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیماری کے حوالے سے یہ دوسری رپورٹ ہے اور پمز کی رپورٹ کے مطابق بانی کے علاج کے بعد آنکھ ٹھیک ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سلمان صفدر وکیل ہیں ان کی رپورٹ میڈیکل کی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کے بعد بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں میں مسلسل دھندلاہٹ کی شکایت ہونے لگی تھی اور بعد میں ان کی دائیں آنکھ کی بینائی اچانک اور مکمل ختم ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ تفصیلی معائنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ ان کی بینائی کا نقصان کا ازالہ ہوسکتا ہے یا نہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں