ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 4 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ

عی Mar 9, 2026 IDOPRESS

ڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر میں 15دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلےمیں 4 دہشتگرد مارے گئے اور 11 دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ذرائع نےبتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جب کہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں