قطر: گمراہ کن معلومات پھیلانے پر 313 افراد گرفتار

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر میں گمراہ کن معلومات پھیلانے پر 313 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق زیرِ حراست افراد مختلف ممالک سے تعلق رکھتے

عی Mar 9, 2026 IDOPRESS

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر میں گمراہ کن معلومات پھیلانے پر 313 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق زیرِ حراست افراد مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس حوالے سے قطری وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان افراد کو سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے قائم ادارے نے افواہیں اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

The Economic and Cyber Crimes Prevention Department at the General Directorate of Criminal Investigation has arrested (313) individuals of various nationalities for filming,circulating,and publishing misleading information.#MOIQatar pic.twitter.com/bJkhtYEhHI

— Ministry of Interior - Qatar (@MOI_QatarEn) March 9,2026 قطری وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے غیر مجاز ویڈیو کلپس بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر پھیلایا، یہ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کیا جائے اور ایسی کسی بھی معلومات یا مواد کو شیئر نہ کیا جائے جس میں گمراہ کن معلومات شامل ہوں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں