تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خوف اور بے یقینی کی رات گزاری۔ غیر

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خوف اور بے یقینی کی رات گزاری۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد یہ دارالحکومت پر ہونے والی شدید ترین بمباری میں سے ایک تھی۔
رپورٹس کے مطابق رات کے وقت جنگی طیاروں نے کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں پر درجنوں بھاری بم گرائے جس سے کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے اور شہری خوفزدہ ہو گئے۔
تہران کے مغربی علاقے میں رہنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ ابتدا میں تقریباً پندرہ منٹ تک مسلسل ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے درجنوں لڑاکا طیارے ان کے سروں کے اوپر پرواز کر رہے ہوں، پھر کچھ وقفے کے بعد دوبارہ حملے شروع ہو جاتے تھے۔
دوسری جانب ایرانی حکومت نے جنگ کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جس کے باعث شہریوں کو معلومات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں رہائشی علاقوں، اسپتالوں، اسکولوں اور تاریخی مقامات کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ حکومت نے عالمی برادری سے شہریوں کو پہنچنے والے نقصان پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
