راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اڈیالہ جیل میں فرائض میں غفلت اور بدعنوانی کے سنگین الزامات پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 3 ملازمین کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اڈیالہ جیل میں فرائض میں غفلت اور بدعنوانی کے سنگین الزامات پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 3 ملازمین کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا گیا، جبکہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے تمام افراد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق معطل ہونے والوں میں انچارج ویٹنگ شیڈ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران شہزاد، انچارج سامان تلاشی وارڈر سہیل احمد اور امدادی سامان وصولی وارڈر شفقت نوید شامل ہیں۔ یہ کارروائی ڈی جی مانیٹرنگ ہوم ڈیپارٹمنٹ اطہر سعید کے اچانک دورے کے دوران عمل میں لائی گئی۔
