قومی معاملات پر سیاست نہ کریں، مسائل کو متحد ہو کر حل کرنا چاہیے، مرتضیٰ وہاب

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ قومی معاملات پر سیاست نہ کریں، مسائل کو متحد ہو کر حل کرنا چاہیے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق

عی Mar 23, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ قومی معاملات پر سیاست نہ کریں، مسائل کو متحد ہو کر حل کرنا چاہیے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ آج ہم کھلی اور آزاد ریاست میں سانس لے رہے ہیں، کوئی میلی آنکھ سے پاکستان کو نہیں دیکھ سکتا۔

میئر کراچی نے ترقیاتی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کام کرنے میں تکنیکی عمل ہوتا ہے، عید کے روز بھی ہمارے منصوبے پر کام ہو رہا تھا، ہمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مسائل آئیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ تنقید کرنے کے لیے وجہ نہیں چاہیے، صرف زبان چاہیے، جن کا کام تنقید کرنا ہے وہ تنقید کریں گے، ہم حکومت میں ہیں، ہمارا کام تنقید برداشت کرنا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں