لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ میں امریکا کی طاقت بے نقاب ہو چکی، جب اتحادی پٹنے لگتے ہیں تو ٹرمپ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ میں امریکا کی طاقت بے نقاب ہو چکی، جب اتحادی پٹنے لگتے ہیں تو ٹرمپ مصالحت کیلئے آ جاتا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کاکہناتھا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کیاگیا، امریکا، اسرائیل نے ایران کی آئل ریفائنری پر حملہ کیا، ان کاکہناتھا کہ جنگ میں امریکا کی طاقت بے نقاب ہو چکی، جب اتحادی پٹنے لگتے ہیں تو ٹرمپ مصالحت کیلئے آ جاتا ہے،امریکا اور اسرائیل کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے،پاکستان نے جنگ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
