کراچی: سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد اغواءہونیوالی لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد لڑکی کا اغوا ءکا واقعہ پیش آیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ لڑکی کو بازیاب

عی Mar 25, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد لڑکی کا اغوا ءکا واقعہ پیش آیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ لڑکی کو بازیاب کروالیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم شعیب کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم شعیب ایک بنگلے پر ڈرائیور ہے، ملزم نے 20 سالہ مصباح سے سوشل میڈیا پر دوستی کی، جبکہ ملزم نے گاڑیوں اور بنگلے کی تصویریں بھیج کر خود کو بزنس مین ظاہر کیا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق مصباح 20 مارچ کو بلدیہ کے علاقے سے لاپتہ ہوگئی تھی، ملزم مغویہ کو سنہری مستقبل کے خواب دکھا کر دھوکے سے ساتھ لے گیا تھا، جہاں اسے مبینہ ملزم شعیب نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

حکام نے بتایا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا ہے، تاہم ابتدائی طبی معائنے سے مغویہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں