ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی بروقت کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 مغوی بازیاب

 ڈی آئی خان (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔ پولیس

Nov 7, 2025 IDOPRESS

کیپشن: File Photo

ڈی آئی خان (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 مغویوں کو بازیاب کروالیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑ پور کے علاقے سیدووالی سے مزدوروں کے اغوا کی خبر پر ڈیرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن کے دوران اغوا کاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کی زیر کمانڈ آپریشن میں 14 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔

ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت چوکس ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے نے ایس پی پہاڑپور، ایس پی سی ٹی ڈی، ڈی ایس پیز اور دیگر پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں