اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے جولائی سے ستمبر کے دوران عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پیٹرولیم لیوی وصول کر لی۔ نجی ٹی وی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے جولائی سے ستمبر کے دوران عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پیٹرولیم لیوی وصول کر لی۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال لیوی کی مد میں 371 ارب موصول ہوئے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 261 ارب اکٹھے ہوئے تھے، گزشتہ مالی سال کی نسبت تقریبا 42.12 فیصد زیادہ پیٹرولیم لیوی وصولی کی۔
دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف شرط کے مطابق 1.6 فیصد بالحاظ جی ڈی پی بجٹ سرپلس رہا، پہلی سہ ماہی کے دوران پرائمری بیلنس بالحاظ جی ڈی پی 2.7 فیصد ریکارڈ ہوا، قرضوں کیلئے سود ادائیگیوں پر 1 ہزار 377 ارب اور دفاع پر 447 ارب خرچ کیے۔
دستاویز کے مطابق کے پی کو 287 ارب روپے اور بلوچستان کو 164 ارب روپے منتقل ہوئے، پہلی سہہ ماہی کے دوران چاروں صوبوں نے بجٹ سرپلس دیا، پنجاب نے 441 ارب روپے، سندھ نے 208 ارب روپے بجٹ سرپلس دیا، کے پی نے 77 ارب روپے، بلوچستان نے 53 ارب روپے کا بجٹ سرپلس دیا۔
