اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ آج 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہو جائے گی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پارلیمنٹ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ آج 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہو جائے گی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کے لیے کسی بھی رکن کا پارلیمان میں حاضر ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم کے حوالے سے ہمارے پاس ووٹ پورے ہیں۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا سینیٹ میں نمبر پورے ہیں؟ جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جی انشاء اللّٰہ۔
صحافیوں نے پھر سوال کیا کہ کیا سینیٹر جان بلیدی صاحب مان گئے ہیں؟
اسحاق ڈار نے کہا کہ جب ووٹنگ ہوگی تو پتہ چل جائے گا۔
واضح رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ روز بنیادی مسودے کی منظوری دی تھی۔
