سری لنکن کرکٹ ٹیم کی دورۂ پاکستان ادھورا چھوڑکر جانے کی درخواست،سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیر داخلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورۂ پاکستان ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست کردی  ہےتاہم وزیر داخلہ محسن نقوی کی یقین

Nov 13, 2025 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورۂ پاکستان ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست کردی ہےتاہم وزیر داخلہ محسن نقوی کی یقین دہانی کے بعد ٹیم نے سیریز جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

’’سماء‘‘ ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ نے سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجر سے ملاقات کی، جس میں سری لنکن کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورۂ پاکستان مکمل کریں، بصورتِ دیگر وطن واپس جانے والے کھلاڑیوں پر 2سال کی پابندی عائد کی جائے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹرائی سیریز بھی شیڈول ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں