پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی ہے۔ ’’جنگ

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ملاقات میں پشاور میں تعینات امریکہ کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات اور خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں صوبے میں امن وامان اور پاک، افغان سرحدی صورتحال پر بھی گفتگو بھی کی گئی۔
گورنر کے پی نے امریکی ناظم الامور کو خیبر پختونخوا کی روایتی شال پہنائی۔
