اسلا م آباد (آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2018کے حالات کے ذمہ دار جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ ہیں،میں تو کہتا ہوں ان کا کورٹ مارشل

اسلا م آباد (آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2018کے حالات کے ذمہ دار جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ ہیں،میں تو کہتا ہوں ان کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے،انہوں نے اس ملک کے ساتھ جو کچھ کیا انکا ٹرائل ہونا چاہیے۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے بعد ملک کے نظام میں کافی بہتر ی آئے گی،ترمیم کی منظوری سے پہلے کچھ چیزیں مشاورت کے بعد ڈراپ کی گئیں۔ملک میں بلدیاتی نظام کی تجویز بھی ترمیمی ڈرافٹ میں شامل تھی،وفاق بیرونی قرضہ لے کر بہت ساپیسہ صوبوں کو بھی دیتا ہے،بیرونی قرضوں کی واپسی اور دفاع کے بجٹ میں صوبوں کو بھی کچھ بوجھ اٹھانا چاہیے۔تمام عالمی قرضوں کا بوجھ صرف وفاق اٹھاتا ہے،دفاع صرف اسلام آباد کا ہی نہیں پورے پاکستان کا ہو رہا ہے،میرا ذاتی خیال ہے کہ ملک میں ایک مضبوط بلدیاتی نظام ہونا چاہیے،ملک میں بلدیاتی نظام موجود ہے مگر نچلی سطح تک مضبوطی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے اب بھی سرحد کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد کچہری میں حملے کیلئے لوگ افغانستان سے ہی آئے۔خطے میں قیام امن کیلئے دوست ممالک قطر ،چین و دیگر کوشش کر رہے ہیں،قیام امن میں حائل بڑی رکاوٹ بھارت کا افغان رجیم پر پڑنیوالا اثر ہے۔
