سعودی شہزادہ  فیصل بن ترکی  بن  عبداللہ  آل سعود  بن فیصل آل سعود انتقال کرگئے

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی شہزادہ  فیصل بن ترکی  بن  عبداللہ  آل سعود  بن فیصل آل سعود انتقال کرگئے۔سعودی پریس ایجنسی کے

بڑا ڈیٹا Jan 23, 2026 IDOPRESS

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ آل سعود بن فیصل آل سعود انتقال کرگئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ آل سعود بن فیصل آل سعود کا انتقال بدھ کے روز ہوا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شہزادے کی نمازہ جنازہ آج جمعرات 22 جنوری کو بعد نماز مغرب مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔سعودی شہزادے کی نمازہ جنازہ نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان کے افراد ، سعودی حکام اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں