لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آٹھویں آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ باغ جناح میں اے جی پنجاب اور ڈی جی اکاؤنٹس اینڈ ورکس

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آٹھویں آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ باغ جناح میں اے جی پنجاب اور ڈی جی اکاؤنٹس اینڈ ورکس کے درمیان کھیلا گیا جو اے جی پنجاب نے 25 رنز سے جیت لیا۔
ڈی جی اکاؤنٹس اینڈ ورکس نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ اے جی پنجاب نے 30 اوور میں 257 رنز سکور کیے جبکہ جواب میں ڈی جی اکاؤنٹس اینڈ ورکس 232 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح آٹھواں پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کرکٹ ٹورنامنٹ اے جی پنجاب نے 25 رنز سے جیت لیا۔
میچ کے بعد انعامات کی تقسیم کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نعمانہ گل رخ فرید ، ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل اسماء شہزادی ، ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل ایڈمن صحاب رحمت ، ڈائریکٹر جنرل اکاؤنٹس اینڈ ورکس نثار احمد چیمہ ، ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل ڈی جی پی آر فریال مگسی ، ڈائریکٹر جنرل محمد عمر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور انعامات تقسیم کیے۔
اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ جنرل اے جی پنجاب ایڈمن عبدالحسیب اصغر ، اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ جنرل محمد رامش خلیل ، صدر پنجاب سول اکاؤنٹس ایسوسی ایشن رانا خالد فاروق اور دیگر عہدے داران حافظ زوہیب عمران ، محمد فرحان ، شہباز خان نے بطور مہمان شرکت کی ۔
اے جی پنجاب پانچویں بار چیمپئن بنی۔
