لاہور میں یوم علی کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں یوم علی کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جلوس

بڑا ڈیٹا Mar 11, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں یوم علی کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کراختتام پذیر ہوگا، 9 ہزار سے زائد اہلکار جلوس کی سیکیورٹی پر تعینات ہے، جلوس کےروٹ اورملحقہ شاہراہوں پرکنٹینرزلگا کرعام ٹریفک کا داخلہ بندکردیاگیا ہےجبکہ شہریوں کی رہنمائی کیلئے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔

پولیس حکام کاکہنا ہےکہ سرکلر روڈ،اکبری گیٹ، لوہاری گیٹ،موچی گیٹ کی جانب عام ٹریفک کا داخلہ بند ہے،شہری غیرضروری طورپراندرون شہر کے راستوں پر آنے سے گریز کریں، جلوس کےختم ہونےتک شہری متبادل روٹس استعمال کریں۔

پولیس کےمطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے براہ راست مانیٹرنگ جاری ہے،جلوس کے اختتام تک اہلکارڈیوٹی پوائنٹس پرموجود رہیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں