جدہ (محمد اکرم اسد) چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری محمد اکرم گجر کی نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ان کے ہمراہی وفد کے اعزاز میں ایک خصوصی

جدہ (محمد اکرم اسد) چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری محمد اکرم گجر کی نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ان کے ہمراہی وفد کے اعزاز میں ایک خصوصی سحری پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے چوہدری اکرم گجر اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی محبت اور والہانہ استقبال نے انہیں بے حد متاثر کیا ہے۔ سردار یوسف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پاکستان عازمین حج کے مسائل کے حل اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کمیونٹی کی قیادت پر زور دیا کہ وہ حج انتظامات میں بہتری کے لیے تجاویز دیں تاکہ ہر سال لاکھوں عازمین کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔
