عیدالفطر پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر رش، لاکھوں سیاحوں کی آمد

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالفطر کے موقع پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی ریکارڈ آمد دیکھنے میں آئی، جس کے اعداد و شمار خیبرپختونخوا کلچر

بڑا ڈیٹا Mar 24, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالفطر کے موقع پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی ریکارڈ آمد دیکھنے میں آئی، جس کے اعداد و شمار خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق عیدالفطر کے تین دنوں کے دوران 2 لاکھ 62 ہزار سے زائد سیاحوں نے صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ سیاحوں نے وادی سوات کا رخ کیا جہاں ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد سیر و تفریح کے لیے پہنچے، اس کے علاوہ گلیات میں بھی عیدالفطر کے دوران 51 ہزار 886 سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں 76 غیر ملکی سیاح بھی خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر موجود رہے اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوئے۔

سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد سے مقامی سیاحت کو فروغ ملا ہے جبکہ ہوٹلنگ اور دیگر متعلقہ شعبوں میں بھی نمایاں سرگرمی دیکھنے میں آئی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں