ایم کیو ایم نے فوری طورپر 28ویں ترمیم لانے کا مطالبہ کردیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)نے فوری طورپر 28ویں ترمیم لانے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایم کیو

بڑا ڈیٹا Mar 25, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)نے فوری طورپر 28ویں ترمیم لانے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں28ویں ترمیم فوری طور پر لائی جائے،منتظر ہیں 28ویں ترمیم میں عوام کو خوشخبری دی جائے، وزیراعظم کا ساتھ دینے کیلئے ایم کیو ایم نے کچھ نہیں مانگا،عوام کو حق دینے کیلئے آئین سازی کی گئی،پاکستان کے عوام سے درخواست ہے کہ متحد ہو جائیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہناتھا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ ہمارے دروازے تک پہنچ چکی ہے،کسی کو اندازہ نہیں کہ جنگ کے خطے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے،پاکستان ثالثی اور مذاکرات کیلئے پرعزم ہے،کچھ پتہ نہیں آئندہ دنوں میں خطے کی کیا صورتحال ہو گی،ان کاکہناتھا کہ جنگی حالات میں عوام بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں،پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے،پاک فوج ہر صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مصطفیٰ کمال کاکہناتھا کہ پاکستان کا نظام 4وزرا کے ہاتھوں میں ہے،ملک پر کرائسس آتے ہی پیٹرول کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں