اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ و نائب صدر کایا کالس سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ و نائب صدر کایا کالس سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بات چیت کی اور بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن اور استحکام کے قیام کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ بدلتی ہوئی صورتحال پر مشترکہ مشاورت جاری رکھی جا سکے۔
