ملتان : حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے عرس پر 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان

بڑا ڈیٹا Jul 21, 2026 IDOPRESS

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان میں حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 787ویں سالانہ عرس کے موقع پر 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 جولائی کو ضلع ملتان کے تمام سرکاری دفاتر، سرکاری ادارے اور ضلعی دفاتر بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی تعطیل کا اعلان حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ زائرین اور شہری مذہبی تقریبات میں بھرپور شرکت کر سکیں۔

سفارش کریں

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں