اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کم از کم آٹھ سری لنکن کرکٹرز نے پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں سیکیورٹی خدشات کے باعث وطن واپس جانے کا

سورس: Wikimedia Commons
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کم از کم آٹھ سری لنکن کرکٹرز نے پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں سیکیورٹی خدشات کے باعث وطن واپس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سری لنکن کرکٹ کے ایک عہدیدار نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ کھلاڑی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد اپنی سلامتی کے بارے میں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
منگل کو پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک عدالت کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد سری لنکن ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے عدم اطمینان ظاہر کیا۔
سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے راولپنڈی میں سری لنکا کو چھ رنز سے شکست دی تھی۔ یہ میچ اسلام آباد میں دھماکے کے باوجود اپنے مقررہ وقت پر کھیلا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ حملے کے بعد مہمان ٹیم کے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ سیریز کے باقی دو میچ جمعرات اور ہفتہ کو راولپنڈی میں ہی شیڈول ہیں۔
