بیڈگورننس , آئندہ دنوں میں اہم شخصیت کو منصب سے ہٹایا جائے گا:سینیٹر کا دعویٰ

 اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )بیڈگورننس , آئندہ دنوں میں اہم شخصیت کو منصب سے ہٹایا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کےسینیٹر نے بڑا  دعویٰ کر دیا ۔ تفصیلات

Nov 20, 2025 IDOPRESS

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )بیڈگورننس,آئندہ دنوں میں اہم شخصیت کو منصب سے ہٹایا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کےسینیٹر نے بڑا دعویٰ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں غلط طرز حکمرانی ، بد امنی، اقربا ءپروری ، کرپشن، بیڈ گورننس کے سبب آئندہ چند روز میں میر سرفراز بگٹی کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور نئے وزیرا علیٰ کیلئے پیپلزپارٹی میں مشاورت کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے میر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے کہ موجودہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت، وزیر اعظم، وفاقی حکومت اور مقتدر حلقوں کو بھی سخت مایوس کیا ہے۔اس وقت ملک کے حالات کے تناظر میں افواج پاکستان جان کی قربانیاں دیکر امن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے لیکن موجودہ حکومت کی بیڈ گورننس کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں غلط طرز حکمرانی ، بد امنی، اقرباء پروری ، کرپشن، بیڈ گورننس کے سبب آئندہ چند روز میں میر سرفراز بگٹی کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور نئے وزیرا علیٰ کیلئے پیپلزپارٹی میں مشاورت کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔نئے وزیر اعلیٰ کا امیدوار کون ہوگا یہ پاکستان پیپلزپارٹی کا اندرونی معاملہ ہے کہ وہ ان ہاؤس تبدیلی لاکر کس امیدوار کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کیلئے لاتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں