شبھمن گِل جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

کولکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کپتان شبھمن گِل جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ رشبھ پنت کپتانی کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق

Nov 21, 2025 IDOPRESS

کولکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کپتان شبھمن گِل جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ رشبھ پنت کپتانی کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبھمن گِل پہلے ٹیسٹ میں گردن کی چوٹ کا شکار ہوئے تھے جسکے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج ہوا اور ڈسچارج کر دیا گیا۔

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلے ٹیسٹ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہو گیا، جنوبی افریقا نے بھارت کو 30 رنز سے شکست دی۔

بھارتی ٹیم 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں اکثر پٹیل نے 26 اور رویندرا جدیجا نے 18 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے سائمن ہارمر نے 4، کیشو مہاراج اور مارکو جیسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

یچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 159رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 189رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں