نئی دہلی کی فضاء انتہائی خراب، انڈر 23 ٹورنامنٹ کا وینیو تبدیل کرنا پڑگیا

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی کرکٹ بورڈ نے دارالحکومت دہلی میں بدترین فضائی آلودگی کی وجہ سے  انڈر 23 ون ڈے ٹورنامنٹ میچز کا وینیو تبدیل کردیا

Nov 21, 2025 IDOPRESS


نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی کرکٹ بورڈ نے دارالحکومت دہلی میں بدترین فضائی آلودگی کی وجہ سے انڈر 23 ون ڈے ٹورنامنٹ میچز کا وینیو تبدیل کردیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی اور اس کے گردونواح میں اس وقت فضائی آلودگی کو مضر صحت قرار دیا گیا ہے، دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس آج 342 ہے اور بدترین فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے جب کہ آنے والے دنوں میں دہلی کی فضائی آلودگی مزید بدترین ہونے کا امکان ظاہر کیا گیاہے جس کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ نے میچز ممبئی منتقل کردئیے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ انڈر 23 ون ڈے ٹورنامنٹ فضائی آلودگی کی وجہ سے دہلی سے ممبئی منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے کھیلوں کی سرگرمیاں ان ڈور رکھنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں ۔

یاد رہے کہ انڈر 23 ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچز کی میزبانی ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کرے گی جب کہ میچز کا انعقاد 25 نومبر سے یکم دسمبر تک ہو گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں