واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 2026 میں کئی خطرناک عالمی تنازعات جنم لے سکتے ہیں:امریکی تھنک ٹینک نے تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 2026 میں کئی خطرناک عالمی تنازعات جنم لے سکتے ہیں:امریکی تھنک ٹینک نے تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کی رپورٹ کے مطابق دنیا تیزی سے عدم استحکام اور تشدد کی جانب بڑھ رہی ہے اور 2026 میں کئی خطرناک عالمی تنازعات جنم لے سکتے ہیں۔یہ عالمی امن اور امریکی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ غزہ، یوکرین، پاک، بھارت و افغانستان سمیت کئی محاذوں پر کشیدگی میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں بحران شدت اختیار کر سکتے ہیں، انسانی المیے بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
