لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے جِس مُلک میں سالانہ چار سے پانچ ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہو وہاں اب سیاستدان قانوناً

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے جِس مُلک میں سالانہ چار سے پانچ ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہو وہاں اب سیاستدان قانوناً اپنے اثاثے عوام سے چھُپا سکیں گے۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے لکھا جہاں ضرورت اِس بات کی ہے جس شخص کو بھی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے تنخواہ ملتی ہو یا وہ ٹیکس گزاروں کے پیسے خرچ کرنے پر دسترس رکھتا ہو ، وہ شفافیت کی خاطر اپنے اثاثے منظر عام پر لائے ،وہاں چھپانے کے نِت نئے طریقہ دریافت ہو رہے ہیں۔
جِس مُلک میں سالانہ چار سے پانچ ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہو وہاں اَب سیاستدان قانوناً اپنے اثاثے عوام سے چھُپا سکیں گے۔ جہاں ضرورت اِس بات کی ہے جس شخص کو بھی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے تنخواہ ملتی ہو یا وہ ٹیکس گزاروں کے پیسے خرچ کرنے پر دسترس رکھتا ہو ، وہ شفافیت کی خاطر اپنے اثاثے…
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) January 22,2026
