راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ایچ آر کمیٹی کا اجلاس ، ہزار ورکرز کی مستقلی کا معاملہ منظوری کیلیے بورڈ کو ارسال

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )  راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایچ آر کمیٹی نے ایک ہزار سے زائد ورکرز کی مستقلی کی تجویز سے اتفاق

حیاتیات Feb 13, 2026 IDOPRESS

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایچ آر کمیٹی نے ایک ہزار سے زائد ورکرز کی مستقلی کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے معاملہ حتمی منظوری کے لیے بورڈ کو ارسال کر دیا ہے۔


یہ فیصلہ چیئرمین ایچ آر کمیٹی جاوید انور مغل کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان، سیکرٹری آر ڈبلیو ایم سی محمد فاروق، چیف فنانشل آفیسر بلال خاوراور چیئرمین میونسپل لیبر یونین چنگیز بھٹی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد تجاویز کی منظوری دیتے ہوئے انہیں بورڈ آف ڈائریکٹرز کو حتمی منظوری کیلئے بھجوا دیا۔


اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایچ آر کمیٹی جاوید انور مغل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی واضح ہدایات کے مطابق مزدوروں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہوئے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پہلے سے ادا کیے گئے اعزازیئے کی بھی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔ بورڈ مزدوروں کی خوشحالی اور ترقی کے لیے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور حکومت کے شانہ بشانہ کام جاری رکھے گا اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ملک شکیل اعوان نے مزیدکہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی مزدور دوست پالیسی کے تحت ورکرز کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


چیئرمین میونسپل لیبر یونین چنگیز بھٹی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز، چیئرمین ایچ آر کمیٹی جاوید انور مغل، بورڈ ممبرز اور سردار محمد نسیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم نہ صرف ورکرز کے لیے خوشی اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے بلکہ حکومت کی مزدور دوست پالیسی کے عزم کا عملی اظہار بھی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں