کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے باعث ایک لاکھ 51 ہزار 51 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 4 ہزار 276 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 54 ہزار 292 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب، مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی مالیاتی منڈیوں پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کوسپی انڈیکس میں تقریباً 3 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جاپان کا نکی انڈیکس 225 بھی 3 فیصد مندی کا شکار ہے۔
اسی طرح تائیوان کی سٹاک مارکیٹ میں بھی گراوٹ دیکھی گئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں تقریباً ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی دو فیصد کے قریب مندی دیکھنے میں آئی ہے۔
